قومی اسمبلی کے اجلاس ہنگامہ ،خواتین اراکین کی ایک دوسرے کے ساتھ تلخ کلامی

تمہاری فرح گوگی کو بھی جانتے ہیں،شگفتہ جمانی

منگل 14 مئی 2024 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین کی اپوزیشن کے اراکین کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی ،پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہمیں سب پتہ ہے تم لوگ کون ہو کہاں سے آئے ہو،تم لوگوں کی اصلیت ہمیں پتہ ہے،تمہاری فرح گوگی کو بھی جانتے ہیں رکن اسمبلی شاہد خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان لیا گیا تو میری تذلیل کے لئے باجے کا انتخابی نشان دیا گیا یہ ایوان عوام کو نمائندہ ایوان ہے عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کو دیاان کے پاس اختیار ہی نہیں ہے ہم نے پرامن احتجاج کیا،9مئی ایک بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نشانہ تھاجونہی نواز شریف کو جیل میں ڈالا، ان کے پلیٹ لٹس گرنا شروع ہوگئے بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کو ورلڈ کپ دیا، شوکت خانم ہسپتال دیاکیسے اس پر دہشت گردی کے پرچے کراتے ہیں آپ لوگوں نے تو توشہ خانے سے ہار چرائے تھے، پائن ایپل نہیں چھوڑا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں