وزراءکی عدم موجودگی ،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ مبذول نوٹسز موخر کر دیئے گئے

بدھ 15 مئی 2024 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) آئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات کی وجہ سے وزراءکی عدم موجودگی کے باعث قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل وقفہ سوالات اور توجہ مبذول نوٹسز موخر کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم کی وجہ سے متعلقہ وزراءنہیں ہیں، اس بناءپر وقفہ سوالات اور دیگر کارروائی موخر کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ ہم ہر جگہ یہ کہتے اور سنتے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، وزراءکو یہاں موجود ہونا چاہیے کیونکہ وہ اس ایوان کے لئے منتخب ہوئے ہیں، صرف تقاریر کر کے چلے جانے کے لئے منتخب نہیں ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات کی وجہ سے وزراءنہیں آئے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ وزراءکی حاضری کی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں