25 نجکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

بدھ 15 مئی 2024 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) حکومت نے ممکنہ 25 نجکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی ،فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد الحلیم خان نے پیش کی ،فہرست کے مطابق ممکنہ نجکاری کئے جانے والے اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور ،جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد ،پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے ،پاکستان ری انشورنس کمپنی ،سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،فرسٹ ویمن بینک ،سندھ انجینئرنگ لمٹیڈ ،پاکستان انجینئرنگ کمپنی ،بلوکی پاور پلانٹ ،حویلی بہادر پاور پلانٹ ،گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد ،اسلام اباد،لاہور ،گجرانوالہ ،ملتان ،پشاور، حیدر آباد ،کوئٹہ ،سکھر اور قبائلی الیکٹریک سپلائی کمپنیاں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں