چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کی سائٹ کا معائنہ

بدھ 15 مئی 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) چوہدری محمد علی رندھاوا نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کی سائٹ کے تفصیلی معائنہ کے بعد نیسپاک، کنٹریکٹر این ایل سی ، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور انجینئرنگ ونگ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ جس کا مقصد منصوبے میں حفاظتی اقدامات بالخصوص موڑ(Curves) بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بھاری ٹریفک کو بائی پاس سے گزرنے سے پہلے سخت حفاظتی پروٹوکول کو یقینی بنانا تھا۔

میٹنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے اور بائی پاس کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے منصوبے میں کوالٹی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار پر عمل کرنا چاہیے اور عوام کی حفاظت کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنا چائیے"چیئرمین سی ڈی اے نے ان مقاصد کے حصول کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ کی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ بائی پاس منصوبہ اسلام آباد کے روڈ انفر اسٹرکچر میں اہم اضافہ ہے اور تکمیل کے بعد اس منصوبے کو مزید محفوظ بنایا جائے گا تاکہ اسے استعمال کرنے والوں کو بہترین سفری سھہو لت فراہم کی جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں