ریجن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، چیف انجینئر آپریشن آئیسکو

بدھ 15 مئی 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف انجینئر آپریشن محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث آئیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر لوڈ بڑھ گیا ہے، بروقت سسٹم مینٹینس اور اپ گریڈیشن کے باعث ڈسٹری بیوشن سسٹم مستحکم ہے جس کے باعث صارفین کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے اور طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ بالکل نہیں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں محمد اسلم خان نے بتایا کہ سسٹم مینٹینس یا ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تعمیری کاموں کے سلسلے میں محدود سطح پر11کے وی فیڈرز پرشٹ ڈائون لئے جاتے ہیں جس کی پیشگی اطلاع صارفین کودی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجلی کی متعلقہ شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کمپلینٹ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ صارفین شکایات کا اندراج متعلقہ ایس ڈی کمپلینٹ دفاتر، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 یا سی سی ایم سی کے فون نمبرز34-9252933-051 پر کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں