کاروبار کے فروغ کیلئے صوبوں اور وفاق کے اشتراک سے مربوط نظام تشکیل دیں گے، سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لئے صوبائی سطح پر بھی قانون سازی ہوگی ،عبدالعلیم خان
جمعرات 16 مئی 2024 19:30
(جاری ہے)
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ " ایز آف ڈوئنگ بزنس" ملک میں کاروبار کے فروغ کے لئے واضح روڈ میپ ثابت ہوگا اور اس سے متعلق تجاویز، قانون سازی اور دیگر اہم امور کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے مجوزہ منصوبے ٹائم لائن کے ساتھ حتمی منظور ی کے لئے وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر نے نشاندہی کی کہ موجودہ سسٹم، اداروں اور طریقہ کار سے متعلق خرابیوں کو دور کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تیزی کے ساتھ کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بناناہو گی جس کے لئے سپیشل اکنامک زونز میں کاروباری طبقے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اب ہمیں جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا اور شرح ترقی میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے درست اقدام قرار دیا جبکہ مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے بریفنگ دی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری عبدالعلیم خان اور چین کے آنریری انویسٹمنٹ قونصلر مسٹر لی کے مابین ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور چین کے مابین تجارت کے موجودہ حجم اور اُس میں اضافے کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے میں دو طرفہ تجارت کے علاوہ ایک دوسرے کے لئے ٹریڈ کے شعبے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوھلو کے چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 26 جون کو کرانے ..
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا
سعودی عرب سخت حریف ہے،اس کے خلاف بہترکھیل کیلئے پر امید ہیں، ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹائن
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
نیوٹیک اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاب فیر کا انقعاد
موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پاکستان کی خوراک ..
بی کیو اے ٹی آئی کے صدر عبدالرشید جان محمد اور پیٹرن انچیف میاں محمد احمد کی جانب سے وفاقی وزیر بحری ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان
-
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
-
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
-
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پنجاب حکومت کی بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید پر سزاؤں میں کمی کی بڑی خوشخبری
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 3 میگاہاؤسنگ اسکیموں پر کام شروع کردیا
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا