آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 1348 بجلی چور گرفتار، 59 کروڑ 39 لاکھ سے زائد جرمانے عائد

جمعرات 16 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ ریجن بھر میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تفصیلات بتاتے ہوئے آئیسکو چیف نے بتایا کہ آئیسکو ڈٹیکشن ٹیموں نے ایف آئی اے اور پولیس کے تعاون سے 11ہزر 292سلو میٹرز ، 202ٹمپرڈ میٹر پکڑے جبکہ 1959ایسے میٹرز پکڑے جن سے بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی لے رہے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ 1348بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا اور متعلقہ صارفین کو 59کروڑ 39لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے ہیں۔ ڈاکٹر امجد خان نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں آئیسکو کو حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی بھر پور حمایت حاصل ہے ، کامیاب کارروائیوں کے باعث آئیسکو کی ریکوری مزید بہتر ہوئی ہے اور کمپنی کے لائن لاسز میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں