وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ بلڈنگ اسلام آباد منصوبے کے پی سی ون کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ بلڈنگ اسلام آباد منصوبے کے پی سی ون کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو اسلام آباد میں نظرثانی شدہ پلان کو حتمی شکل دینے اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے پی سی ون کو حتمی شکل دے کر ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک، جوائنٹ سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان سدھیر خان خٹک، آرکیٹیکٹ ڈیزائنر اور پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ نے وفاقی وزیر کو نظر ثانی شدہ پلان کے بارے میں تفصیلات سے بریفنگ دی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ہدایات جاری کیں کہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں