علی پرویزملک نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا

جمعہ 17 مئی 2024 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ علی پرویز ملک حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لاہور کے حلقہ این اے 119 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں