پچھلے ایک سال سے ہم نے دیکھا کہ لوگوں کو اٹھایا جارہاہے ، سوال کرنے پراٹھالیا جاتا ہے ،شعیب شاہین

جمعہ 17 مئی 2024 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے ہم نے دیکھا کہ لوگوں کو اٹھایا جارہاہے ،سوال کرنے کے جرم میں حمد فرہادکو اٹھالیا گیا ،خدارا اس ملک کی جڑیں کھوکھلی نہ کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ہم نے دیکھا کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے پچھلے دنوں احمد فریاد کو اٹھا لیا گیا اس کا جرم یہ ہے کہ وہ سوال کرتا ہے خدارا اس ملک کی جڑیں کھوکھلی نا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگا پور میں 140 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آتی ہے کیوں کہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے ہمارے یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کا نام لیں تو لوگ معاہدہ کرنے سے ڈرتے ہیں بین الاقوامی میڈیا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری پر لائیو سٹریم بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف جن لوگوں نے پریس کانفرنس کی انہوں نے کس کی کی ایما پر کی جن کی ایما پر یہ پریس کانفرنس کی گئی ان سے کہتا ہوں ملک پر رحم کریں یہ نا ہو یہاں بھی کشمیر والا ماحول بم جائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں