انجینئر امیر مقام کا کرغزستان میں پرتشدد جھڑپوں پر اظہار تشویش

ہفتہ 18 مئی 2024 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کرغزستان میں پرتشدد جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت بشکیک میں تشدد کے واقعات میں پاکستان کے طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطے میں ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمارے طلبا کی حفاظت ہمارے لیے زیادہ اہم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں