جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ہفتہ کو جسٹس یحیٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا شریک تھے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 تا 25 مئی بیرون ملک دورے پر ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں