اسلام آباد کے مختلف سکولوں کے بچوں کے لئے ان ڈرائیو اور مارگلہ ٹریل رنرز (ایم ٹی آر) نے یوور پیس کڈز ٹریل پاکستان دوڑ کا اہتمام
اتوار 19 مئی 2024 18:50
(جاری ہے)
مصر، مراکش، پیرو، نیپال، چلی اور برازیل سمیت چھ ممالک میں کامیابی کے ساتھ کیے جانے والے عالمی اقدام 'یور پیس' کا پاکستان میں پہلی بار انعقاد کیا گیا ہے۔
گزشتہ آٹھ ہفتوں کے دوران تجربہ کار کھلاڑیوں نے منتخب اسکولوں میں تربیتی سیشن منعقد کیے جن میں بہبود اسکول سید پور اسلام آباد ، مریم فائونڈیشن اسکول بنی گالا اسلام آباد ، غوثہ مشال مارگلہ ٹائون اسلام آباد اور کلام اسکول راولپنڈی شامل ہیں۔ پروگرام میں طلبا کو بنیادی باتوں سے متعارف کرانے اور فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس میں شرکا کے مابین صنفی مساوات اور اتحاد پر خصوصی زور دیا گیا۔ ریس میں 1 کلومیٹر، 3 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی دور کے مقابلے ہوئے جس سے بچوں کو معاون اور جامع ماحول میں اپنی دوڑنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔ یور پیس میں کھیلوں کی سربراہ اینا فیڈورچک نے میڈیا کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں یوور پیس جیسے اقدامات چھوٹے بچوں کو ان کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے اور ذہنی نشوونما کو بڑھانے کے لئے صحت مند طرز زندگی کی طرف رہنمائی کرنے کے لئے ضروری ہیں ۔ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور میں ان لوگوں سے بہت متاثر ہوں جن سے میری ملاقات ہوئی ہے۔ مارگلہ ٹریل رنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسلام آباد کے پانچ اسکولوں کے بچوں کے لیے تربیتی پروگرام اور دوڑ کے انعقاد میں ان کی توانائی کا مظاہرہ کیا اور اسکول انتظامیہ کے تعاون پر بھی ان کے شکریہگزار ہیں۔ بچوں کے پر مسرت چہرے اس منصوبے کے خوشگوار احساس کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کو ممکن بنانے کے لئے ان ڈرائیو کا خصوصی شکریہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد تسلسل سے جاری رہے گا۔ مزید برآں، ایم ٹی آر کے بانی جاوید علی نے یوور پیس کڈز ٹریل پاکستان منصوبے کے بارے میں تفصیلاتسے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے لئے آٹھ ہفتوں کا تربیتی پروگرام ہے۔ منتخب اسکولوں، ایف نائن پارک اور اسپورٹس کمپلیکس میں تجربہ کار ایتھلیٹس کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ پروگرام طلبا کو چلانے کی بنیادی باتوں سے متعارف کراتا ہے اور فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کو مرد اور خواتین دونوں طلبا کی مساوی نمائندگی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے شرکا کے مابین صنفی مساوات اور اتحاد کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹریبونل جج کی منتقلی پر اظہار برہمی
ورلڈ بینک نے زیرتعمیرداسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے لئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دے دی ہے، واپڈا اعلامیہ
7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ برکس کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا، بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین
وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور نئے ضم شدہ اضلاع کے معاملات پر تین سٹیئرنگ کمیٹیز تشکیل دے ..
عدت کیس کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اہم پیشرفت
پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل) کوریا روانہ ہوں گے
قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، سپیکرایازصادق نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
سپیکر قومی اسمبلی نے بلال اظہر کیانی کو نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا کنوینر مقرر کر دیا
اللہ کرے وزیر توانائی کے الیکٹرک والوں کو سمجھا لیں،عبدالقادر پٹیل
سب جانتے ہیں موجودہ حکومت کتنا مینڈیٹ لےکر آئی ہے،مفتاح اسماعیل
عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں ہفتہ میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ،ترجمان
-
قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، سپیکرایازصادق نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی
-
اللہ کرے وزیر توانائی کے الیکٹرک والوں کو سمجھا لیں،عبدالقادر پٹیل
-
سب جانتے ہیں موجودہ حکومت کتنا مینڈیٹ لےکر آئی ہے،مفتاح اسماعیل
-
ہتک عزت قانون کی تین شقوں پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط
-
عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی
-
ٹیکس ریٹ کے مطابق لگایا جائے تو 2760ارب روپے بنتا ہے
-
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9اعشاریہ110 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 5اعشاریہ106 ارب ڈالرہیں جو تقریبا 2 ماہ کے درآمدی بل کے لئے کافی ہے.وفاقی وزارت خزانہ
-
ملک کی ترقی، معیشت کی بحالی اور عوامی کی خوشحالی کیلئے حکومت موجودہ وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنائے گی. شہبازشریف
-
پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا.خواجہ آصف
-
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کردیا
-
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پرشکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست منظور کر لی