بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

منگل 21 مئی 2024 22:37

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) حکومت نے بجلی صارفین پر ساڑھے 34 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، جس کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی، درخواست کی منظوری کے بعد بجلی صارفین پرساڑھے 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، پانی سے 22 اعشاریہ 96 فیصد اور مقامی کوئلے سے 10 اعشاریہ 19 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 28 فیصد بجلی اور درآمدی ایل این جی سے 24 اعشاریہ 97 فیصد بجلی پیدا ہوئی جب کہ جوہری ایندھن سے 23 اعشاریہ 64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں