آغوش شیخوپورہ کے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت پشاور کا آغوش کالج مری کا دورہ،کلاس رومز کا معائنہ کیا

بدھ 22 مئی 2024 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) الخدمت فائونڈیشن کے ادارے آغوش شیخوپورہ کے پرنسپل شبیر احمد کاکا خیل اور ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت پشاور ظہور محمد نے آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالج کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے طلبہ سے ان کے تعلیمی اور تربیتی امور کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

شبیر احمد کاکا خیل اور ظہور محمد نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر پوری طرح توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اچھی تعلیم اور بہترین تربیتی عمل کے ذریعے خود کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا چاہیے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی محنت اور لگن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور مستقبل میں کامیاب انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں