ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

بدھ 22 مئی 2024 23:05

ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسن جہانگیر ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس رؤف حسن کیس میں تفتیش پروفیشنل طور پر عمل میں لارہی ہے،رؤف حسن کیس کی ایف آئی آر ان کی دستخط شدہ درخواست کے مطابق من و عن درج کی گئی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں