وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اظہار تعزیت

بدھ 22 مئی 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے بدھ کواسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر دلی اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے غم کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے اپریل 2024 میں شہید صدر کے دورہ پاکستان کے دوران صدر رئیسی کے ساتھ اپنی یادوں کو یاد کیا اور کہا کہ صدر رئیسی پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وہ امت مسلمہ کے بڑی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے اور انہوں نے اپنی زندگی ایرانی قوم کی خدمت اور مسلمانوں کی یکجہتی کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں نے دونوں برادر مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان پہلے سے موجود عوام سے عوام کی سطح کے رابطوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں