راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی

جمعرات 23 مئی 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ وہ اپنے موکل کی حاضری سے درخواست استثنا دائر کریں گے ، جج نے استفسار کیا کہ دیگر ملزمان اور ان کے وکیل کہاں ہیں؟ غیر حاضر ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دوں گا ، جیل میں ڈال دوں گا ۔عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں