گلگت بلتستان کے توانائی کے وسائل سے بھرپوراستفادہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ گلبر خان

جمعہ 24 مئی 2024 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آبی وسائل سے مالامال بہت اہم خطہ ہے، دنیا کے بڑے گلیشیئر اس خطہ میں موجود ہیں، گلگت بلتستان کے توانائی کے وسائل سے بھرپوراستفادہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ جے سی سی کے اجلاس کے موقع پر سب کی توجہ گلگت بلتستان کے وسائل پر مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیزون کے توانائی منصوبوں نے بجلی کی فراہمی میں 100 فیصد اضافہ یقینی بنایا، ہائیڈرو پاور کے 2 منصوبے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کو لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے متاثر کیا، شاہراہ قراقرم کے متاثرہ روٹ کو فیز 2 کے ذریعہ اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے توانائی کے وسائل سے بھرپوراستفادہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں