وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر توانائی سے ملاقات،بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

اتوار 26 مئی 2024 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی جس دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو کی جس میں اہم پیش رفت ہوئی ۔وفاقی وزرا اور وزیر اعلیٰ ٰخیبرپختونخوا نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کل( پیر کو )دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں