انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے سات روزہ اولمپک سالیڈیرٹی ٹیکنیکل کورس (کوچز) کاانعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:57

اسلام آباد ،بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے سات روزہ اولمپک سالیڈیرٹی ٹیکنیکل کورس (کوچز) کاانعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے 170 کوچز کو سلیکٹ کیا ان کوچزکو چیئرپرسن ورلڈ اولمپک کمیٹی 8ڈگری بلیک بیلٹ ماسٹرحفیظ مہدوی نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کوچنگ تکنیک سے آگاہ کیا اس کورس میں ڈسٹرکٹ وہاڑی سے تین افراد چیف انسٹرکٹرآفیشل تیکوانڈو اکیڈیمی مشتاق احمد شاہ،جابر حمید اور۔

(جاری ہے)

شہزادہ عباس چاند شاہ کو منتخب کیا گیا تھا،ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب کاچز کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے کھلاڑیوں نے اس کامیاب کورس منعقد کروانے پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ صدر پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا،

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں