ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو شاندار پرفارمنس پر پہلا انعام مل گیا

ڈائریکٹر آرمی سپورٹس بریگیڈئر ظہیر نے ایک ہزار امریکی ڈالر انعام سے نوازا

منگل 27 جولائی 2021 18:13

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو شاندار پرفارمنس پر پہلا انعام مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) اولمپک گیمز میں اپنی شاندار پرفارمنس سے نام کمانے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو پاکستانی دستے کے چف ڈی مشن کی جانب سے انعام سے نوازا گیا۔ طلحہ طالب جو پاکستان کے لئے اولمپک تمغہ جیتنے سے محروم رہے لیکن ان کی عمدہ کارکردگی پر پاکستانی ویٹ لفٹر کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی۔

ٹوکیو میں موجود پاکستانی دستے کے چف دی مشن اور آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈئر ظہیر اختر نے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک ہزار امریکی ڈالرز انعام سے نوازا۔ بریگیڈئر ظہیر اختر جو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ای) کے نائب صدر بھی ہیں نے امید ظاہر کی کہ ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے دیگر ایتھلیٹس بھی طلحہ طالب کی طرح اپنی تمام توانایاں صرف کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے دروازے ہر باصلاحیت پلیئر کے لئے کھلے ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ طلحہ طالب کی اولمپک میں پہلی بار اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو ظاہر کیا گیا کہ وہ ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کے لئے آئندہ اسٹار ہیں۔ 44 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کو ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شامل کیا گیا ، طلحہ طالب عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کررہے تھے۔ 21 سالہ نوجوان نے 67 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں نمبر پر حاصل کیا جس نے مجموعی طور پر 320 کلو گرام وزن اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں