وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

جمعہ 26 اپریل 2024 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 1258 سے کم ہو کر 1137 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی جس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 960 رہی ۔اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 11 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 57 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں