جیکب آباد کے پھول باغ مڈل اسکول میں چوری کی واردات،چور دروازہ توڑ کر دو پنکھے اتار کر لے گئے

بدھ 27 اپریل 2022 15:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) جیکب آباد کے پھول باغ مڈل اسکول میں چوری کی واردات،چور دروازہ توڑ کر دو پنکھے اتار کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اب سرکاری دفاتر اور اسکول بھی محفوظ نہیں رہے ہیں گزرشتہ روز اے ڈی سی کالونی کے پھول باغ مڈل اسکول سے چور کلاس کا دروازہ توڑ کر دو پنکھے اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے اسکے علاوہ علاقے میں بھی متعدد چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں،پولیس نے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے علاقہ مکین ہر وقت خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں