جیکب آباد پولیس کی کاروائی ، مزدا ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ،دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 اپریل 2022 16:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2022ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائی،خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران مزدا ٹرک سے بھاری مقدار میں 170 کلو گرام مختلف قسم کا انڈین پان پراغ و گٹکا برآمد،دو ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات براٸے منشیات کی روکتھام/ اسمگلنگ کو مدنظر کھتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ صدر INSP اختر علی ابڑو بمعہ اسٹاف نے ممل روڈ نزد ممل پھاٹک کے قریب خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران ایک مزدا ٹرک TKU-490 سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کا 693 پیکٹ انڈین گٹکا جس کا وزن 170 کلو گرام ہے برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ 02 بین الصوبائی اسمگلز 01. *بلال احمد بروہی 02 مقبول احمد بروہی سکنہ قمبرانی روڈ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا گیا. مزدا ٹرک پولیس حراست میں کرکے تھانہ صدر پہ قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔

\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں