جیکب آباد،چوروں کی فائرنگ ،اہل خانہ جاں بحق

ہفتہ 7 مئی 2022 17:11

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2022ء) جیکب آباد میں چوروں کی فائرنگ میں اہل خانہ جاں بجق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود قصبہ باغ علی سنجرانی میں محب علی لاشاری کے گھر میں داخل ہو کر بھینسیں لیجانے کی کوشش کی کہ اہل خانہ بیدار ہو گئے اور مزاحمت کیرنے پر چوروں نے فائرنگ کرکے اہل خانہ محب علی لاشاری کو جاں بحق کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی جبکہ چوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں