جیکب آباد پولیس اور بدنام زمانہ ڈاکوئوں چھوٹو گینگ کے درمیاں مقابلہ،ڈاکو بھائی سمیت جا ں بحق،دو پولیس اہلکار زخمی

منگل 10 مئی 2022 15:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) جیکب آباد پولیس اور بدنام زمانہ ڈاکوئوں چھوٹو گینگ کے درمیاں مقابلہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈاکو بھائی سمیت جانبحق،دو پولیس اہلکار زخمی۔ایس ایس پی جاع وقوع پہنچ کر علائقے کو سیل کرادیا علائقے میں خوف مکین گھروں تک محدود ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن پولیس کا ڈھورو کے قریب بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو گینگ سے مقابلہ ہوگیا,چار گھنٹے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کا سرغنہ چھوٹو اور اس کا بھائی حلیم بنگلانی پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں,جانبحق ڈاکوئوں کی نعشیں اور زخمی پولیس اہلکاروں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے,ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے جاع وقوع پہنچ کر علائقے کا معانہ کیا اور مزید پولیس نفری طلب کر کے علائقے کو سیل کرادیا گیا ہے جبکہ علائقے میں خوف کی صورتحال چھا گئی ہے علائقہ مکین گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں