جیکب آباد پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کا سرغنہ گرفتار،80 کلو گرام چرس برآمد

پیر 23 مئی 2022 15:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کا سرغنہ گرفتار،80 کلو گرام چرس برآمد۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات برائے منشیات اسمگلنگ کی روکتھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران ایک مزدا ٹرک سے 80 کلو گرام منشیات چرس برآمدکرلی جبکہ ایک بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کا سرغنہ ملزم غلام مصطفیٰ ولد غلام حیدر بروہی کو گرفتار کر لیا گیا ۔مزدا ٹرک پولیس حراست میں کرکے کارروائی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں