ڈپٹی کمشنر جیکب آبادکا اچانک مارکیٹ کا دورہ سبزی،پھل اور عام استعمال کی اشیاء کے نرخ چیک کیے

جمعہ 2 جون 2017 21:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر جیکب آبادکا اچانک مارکیٹ کا دورہ سبزی،پھل اور عام استعمال کی اشیاء کے نرخ چیک کیے زائد قیمت وصول کرنے پر دوکانداروں پر 24ہزار سے زائد جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنوازبابر نے گذشتہ روز ماہ صیام میں عام استعمال کی اشیاء کے نرخوں کو چیک کرنے کے لیے اچانک مارکیٹ کادورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم ،مختیار کار غلام عباس سدھایو ودیگر ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے سبزی ،پھل کریانہ اور مرغی کے دوکانوں پر جاکر عام استعمال کی اشیاء کے نرخ معلوم کیے چوائس بیکرز کو پھینی مہنگی بیچنے پر ایک ملازم کو گرفتارکیا جبکہ ڈولفن بیکری پر جرمانہ عائد کیا زائد نرخ وصول کرنے پر دوکانداروں سے 24ہزار 8سو تک جرمانہ وصول کیاگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغاشاہنوازبابر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں دوکاندار منافع خوری اورگراں فروشی ترک کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کریں زائد نرخ وصولی کی عوامی شکایات پر سخت کاروائی کی جائے گی دوکانداروں کو جرمانے سمیت جیل بھی ہوگی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں