جیکب آبا،رمضان آرڈیننس کھلی خلاف ورزی ،پورے شہر میں ہوٹل اورجوس کی دوکانیں دوبارہ کھل گئیں ، انتظامیہ خاموش

پیر 12 جون 2017 22:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) جیکب آبادمیں رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پورے شہر میں ہوٹل اورجوس کی دوکانیں کھل گئیں پولیس اورانتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی مذہبی جماعتوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں رمضان آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے پورے شہر میں ہوٹل ،جوس کی دوکانیں کھل گئی ہیں جہاں سرعام روزہ خوری کی جارہی ہے جس پر ضلع انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انتظامیہ کی اس رویے پر شہر کی مذہبی جماعتوں نے سخت احتجاج کیاہے جماعت اسلامی جیکب آبادکے امیر اعجاز میمن ،کاکہناہے کہ رمضان آرڈیننس کو انتظامیہ نے کاغذکاٹکڑابنادیاہے ڈی سی چوک پر جوس کی دوکان ہوٹل کھلنا شرمناک ہے انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی ہیں اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے رمضان کا احترام کیاجائے ،جمعیت علمائے اسلام کے ڈاکٹر اے جی انصاری نے رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹھل میں رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کے خلاف جے یوآئی کی جانب سے پانچ گھنٹے تک پریس کلب کے سامنے دھرنادے کرٹھل کندھ کوٹ روڈ بلاک کیاگیا شدید گرمی میں حافظ عبدالکریم سمیت دوکارکن بیہوش ہوئے جنہیں طبی امداد دے کرہوش میں لایاگیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اوران کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں