جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 4 رکنی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والا گروہ گرفتار

جمعہ 8 دسمبر 2017 17:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 4 رکنی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے اسلح چرس نقدی اور4 چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمدکرنے کا دعوی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرکے عامر ولد امیر حمزہ جکھرانی ، میر ولد ارباب جکھرانی ، عمر ولد ھوتو جکھرانی اور ملوک ولد حبیب اللہ ٹالا نی کو ساڑھے چار کلو چرس 4ٹی ٹی پسٹلس،6موبائل فون اور چھینی گئی 4موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کیا ہے اس کاروائی میں صدر ،آباد اور سی آئی اے پولیس نے حصہ لیاگرفتار ملزمان کی نشاندہی پرچھاپوں میں یہ سامان برآمد کیا گیا ہے ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کے مطابق برآمد کی گئی موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کی گئی جس پر مالکان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا پھولون کے ہا ر پہنائے جبکہ پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں