جے یوآئی کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ

جمعہ 17 اگست 2018 19:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) جے یوآئی کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ شہرکے راستو ں پر مارچ ڈی سی چوک پردھرنا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب پوریملک کی طرح جیکب آبادمیں بھی ہالینڈ میں حضورپاک ؐکے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ایم ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالمالک گھنیو،جے ٹی آئی سندھ کیجنر ل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،مولانا عبدالحلیم ابڑو، مجاہد میر حسن برڑو، قاری عبدالوہاب لاشاری،مولانا تاج محمد چنہ،چاکر جکھرانی،تاج محمود امروٹی،محمد موسیٰ مہر اوردیگرکی قیادت میں دفتر جے یوآئی سے نکالاگیا جس میں شہریوں اور جے یوآئی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر پیارے پیغمبرؐ کی گستاخی نامنظور،ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرو کینعرے درج تھے مظاہرین شہرکے مختلف راستوں صرافہ بازار،بانو بازار،سٹی تھانہ روڈ،قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈ میں نبی کریم ؐکے خاکے بناکر انسانیت کی دل آزاری کی گئی ہے باربار گستاخانہ کارٹون شائع کرکے مسلمان دشمنی کا ثبوت دیاگیاہے حضور ؐکی عزت اورحرمت کے لیے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیارہیں اس گستاخی پر انسانی حقوق اور عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے دوسری جانب جمعہ کے خطبوںمیں علمائے کرام نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد منظورکرائی اورمطالبہ کیاکہ یواین او،اوائی سی اورعالمی ادارے گستاخانہ کارٹون شائع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور انسان دشمن ملک ہالینڈکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں