جیکب آباد میں لیڈی ہیلتھ وکررز پروگرام میں کرپشن کا انکشاف

بدھ 28 جولائی 2021 19:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جیکب آباد میںلیڈی ہیلتھ وکررز پروگرام میں کرپشن کا انکشاف، بھاری رشوت کے عیوض متعدد ایل ایچ ویز کو دوگنی تنخواہ کا اجرا، تحقیقات کے لئے ٹیم پہنچی ، رشوت خوری کی شکایات پر تحقیقات کی ہی:ڈاکٹر ابراہیم سرکی، خزانہ آفیس کی ملی بھگت سے 12سے زائد ایل ایچ ویز کی دگنی تنخواہ دی گئی جن سے وصولی کی جائے گی :ڈی ایچ او جیکب آباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ صحت کے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام میں کرپشن کو انکشاف ہوا ہے محکمہ صحت کے عملے نے خزانہ آفیس کے آڈیٹر کی ملی بھگت سے بھاری رشوت کے عیوض 30سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دوگنی تنخواہیں جاری کیں جس پر محکمے کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے جیکب آباد پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی ڈی ایچ او اور دیگر کے بیانات قلمبند کئے اس حوالے سے خزانہ آفیس کو بھی لیٹر لکھا گیا، اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم سرکی نے رابطے پر بتایا کہ ڈی جی صحت کے حکم پر تحقیقات کے لئے پہنچا ہوں شکایتی درخواست ملی جس میں لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کے کو آرڈینٹر امتیاز سرکی ، کلرک محمد علی ، دو لیڈی سپروائیزر کے متعلق کہا گیا کہ یہ ایل ایچ ویز سے رشوت وصو ل کرتے ہیں ایل ایچ ویز کی ماہانہ رپورٹ اپ ڈیٹ نہیں کی جاتی دوسری جانب ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر عبدالغفار رند نے رابطے پر بتایا کہ12 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکز سے خزانہ آفیس والوں نے بھاری رشوت لیکر دگنی تنخواہیں جاری کیں جن سے اب وصولی کی جائے گی ہم نے تمام ثبوت دے دئے ہیںلیڈی ہیلتھ ورکر زپروگرام کے کوآرڈینٹر امتیاز سرکی سے رابطے کیا گیا تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مرکزی صدر بشری آرائیں نے رابطے پر کہا کہ تمام سنگین صورتحال ہے میں اسلام آباد سپریم کورٹ ہوں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں