جیکب آباد کے ڈائریکٹر جمس توسیعی معیاد ختم ہونے کے باوجود سیٹ پر قابض

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) جیکب آباد کے ڈائریکٹر جمس توسیعی معیاد ختم ہونے کے باوجود سیٹ پر قابض، کرسی بچانے کے لئے سیاسی شخصیت کے بنگلے پر افراد کے آفر آدھی رات کو بنگلے پرپہنچانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال کے لئے تین سال سے محکمہ صحت کو اہل، تجربہ کار سندیافتہ ڈائریکٹر نہیں مل سکا ہے 2018میں محکمہ صحت لاڑکانہ کے پولیو سپروائیزر عبدالواحد ٹگڑکو بنا اہلیت کے اتنے بڑے ادارے کا عارضی طور پر ڈائریکٹر مقرر کیا گیا دو بار شدید عوامی مخالفت کے باوجود ٹگڑ کو ایک ایک سال کی توسیع دی گئی یکم اکتوبر 2020کو ایک سال کے لئے محکمہ صحت کی جانب ایک نوٹیفیکیشن کے تحت توسیع دی گئی جو کہ 22ستمبر 2021کو ختم ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود عبدالواحد ٹگڑ سیٹ پر غیر قانونی قابض ہیں اور ڈائریکٹر جمس کی چارج چھوڑنے کو تیار نہیں معلوم ہوا ہے کہ کرسی بچانے کے لئے جیکب آبا دکی ایک سیاسی شخصیت کے گھر پر سفارش پر غیر قانونی طریقے سے بھرتی کئے گئے 19کے آفر لیٹر آدھی رات کو بنگلے پر پہنچائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں