کورونا اور بدامنی انسانیت نہ ہونے کے سبب اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے، ڈاکٹر اے جی انصاری

جمعہ 21 جنوری 2022 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے اسلام اورانسانیت کے موضوع پر ایک کانفرنس جیکب آباد کے گاؤں محمد علی برڑو میں علی محمد برڑو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت خداپرستی ہے آج اسلام کے دیئے ہوئے احکامات پر چل کر انسانیت خوش حال ہوسکتی ہے لیکن ہمارے حکمران انسانیت کے بجائے صرف مغربی ممالک اوراپنے مفادات کے لیے اسمبلیوں میں آرہے ہیں جبکہ ہماری اسمبلیاں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے قانون بناکر انسانیت کی خدمت کے لیے ہیں،ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ کورونا اور بدامنی انسانیت کا جذبہ نہہونے کے سبب اللہ تکا عذاب ہے مزید عورتوں، بچوں سمیت انسانیت سوز مظالم اپنے اعمال کے سبب ہیں اس موقعے پر علمائ کرام اور ادیبوں نے خطاب میں خداپرستی، انسان دوستی اور عوام کی خدمت کرنے کا حاضرین سے عہد لیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں