جیکب آباد میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار

جمعہ 26 اپریل 2024 13:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹھل کے ہائیر سیکنڈری سکول ون میں پولیو آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینارکےمہمان خاص سید رضوان علی شاھ، اے سی ٹھل غلام عباس سدھایو، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر نیاز ابڑو اور دیگر نے شرکت کی۔ سیمینار میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مذہبی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آئندہ ہفتے 29.04.2024 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی پیغام دیا گیا۔منعقد کردہ سیمینار میں تقریری مقابلے بھی کروائے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں