جیکب آباد میں نوجوان نے پسٹل کے فائر کرکے اپنی نوجوان بیوی کو قتل کردیا

پیر 13 مئی 2024 22:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کہ حدود کے علائقے رحیم آباد کالونی میں نوجوان فھد سومرو نے پسٹل کے فائر کرکے اپنی 24 سالہ بیوی ارم سومرو کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر اے سیکشن تھانہ پولیس نے پہنچ کر مقتولا کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کردی،ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالی کردی گئی ہے،ایس ایچ او اے سیکشن عبدالمجید بروھی کے مطابق ملزم فھد سومرو اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے،گھریلو تنازع پر واقع پیش آیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں