کمادکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کو فروغ دیکرچینی کی یافت11فیصد تک حاصل کی جاسکتی ہے،شوگر کین سپیشلسٹ

بدھ 30 اگست 2023 20:25

کمادکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کو فروغ دیکرچینی کی یافت11فیصد تک حاصل کی جاسکتی ہے،شوگر کین سپیشلسٹ
,جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2023ء) شوگر کین سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہد افگن نے کہا کہ کماد کی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کو فروغ دیکر نہ صرف گنے کی پیداوار کوآسانی سے 850من فی ایکڑتک بڑھایاجاسکتا بلکہ چینی کی یافت بھی 11فیصد تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کماد کے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ کماد کی فصل سے بھرپور پیداوار لینے کیلئے موزوں اقسام کا انتخاب نہایت ضر وری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے چینی کی یافت کم ہو کر 8 فیصد رہ گئی جس سے شکر سازی کی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن اب نئی اقسام سے گنے کی پیداوار اور چینی کی یافت میں کافی بہتری آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اقسام کاانتخاب کرتے وقت ان کی پیداواری صلاحیت، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو مدنظر رکھیں اور ہمیشہ محکمہ کی منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام کاشت کریں۔انہوں نے کہاکہ سی پی 77-400، سی پی 72-2086، سی پی 43-33، سی پی ایف 237،ایچ ایس ایف 240،ایچ ایس ایف 242 اور سی پی ایف 243وغیرہ کماد کی اگیتی ترقی دادہ اقسام ہیں جو پورے پنجاب میں کاشت کیلئے موزوں ہیں

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں