زرعی کیمیکلز کی درآمدات میں جولائی کے دوران 11 فیصد کی کمی

جمعہ 1 ستمبر 2023 20:12

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2023ء) زرعی کیمیکلز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سا لانہ بنیادو ں پر 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں درآمدات 805.643ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جو 11 فیصدکمی کے ساتھ جاری مالی سال کی اسی مدت کے دوران 718.801 ملین ڈالر ریکارڈکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں