پنجاب تعلیمی بورڈز سالانہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کل 10اکتوبر کو کریں گے

پیر 9 اکتوبر 2023 22:19

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2023ء) فیصل آباد سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز سالانہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان آ ج10اکتوبرکو کریں گے جس کے لئے منعقدہ تقریبات میں آن لائن نتیجہ جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقدہ سادہ تقریب میں کمشنر و چئیرمین بورڈ کمپیوٹر کا بٹن دبا کر سالانہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا نتیجہ آن لائن کریں گے۔

یہ سالانہ امتحانات انٹرمیڈیٹ 5جون 2023 کو شروع ہو کر 20جون 2023 تک جاری رہے تھا جن کے نتائج کو مکمل کر کے (کل)10اکتوبر کو نتئج کا اعلان کردیا جائیگا۔ترجمان پنجاب تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ،فیصل آباد،سرگودھا گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے نتائج انتہائی شفاف طریقہ سے تیار کئے جارہے ہیں

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں