جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر و صوبائی امیدوار پنجاب اسمبلی توفیق عالم نیازی

پی ٹی آئی کے رانا قیصر محمود سیکرٹری چناب کلب فیصل آباد و پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما رائے ریاض احمد نمبر دار کی مسلم لیگ میں شمولیت ٹ*چوہدری شجاعت حسین ،چوہدر ی پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ؁مسلم لیگ ہائوس میںفیصل آباد کے ضلعی عہدیداران کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ سینٹر کامل علی آغا سے ملاقات

جمعہ 22 مارچ 2019 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) جڑانوالہ فیصل آباد سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر و صوبائی اسمبلی کے امیدوار توفیق عالم نیازی اور پی ٹی آئی کے رانا محمود سیکرٹری چناب کلب فیصل آباد و پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما رائے ریاض احمد نمبردار نے مسلم لیگ فیصل آباد کے ضلعی صدر محمد عظیم خان ، چوہدری نبی احمد، علی طاہر گجر ، راحت ریاض ملک کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامل علی آغا نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں