جڑانوالہ: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 150 موٹرسائیکل سوار افراد گرفتار۔کارروائیاں اے ایس پی بلال سہری کی قیادت میں کی گئی

جمعرات 2 اپریل 2020 21:47

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) جڑانوالہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 150 موٹرسائیکل سوار افراد گرفتار۔کارروائیاں اے ایس پی بلال سہری کی قیادت میں کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جڑانوالہ و گردونواح میں لاک ڈاؤن کے احکامات پر و دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اے ایس پی بلال سہری کی قیادت میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرکل کے تھانہ جات میں پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب 150 افراد کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کر دی اے ایس پی بلال سلہری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ 5 بجے تک تمام شاپس کی بندش کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا شہری قانون کی پاسداری پر عمل کریں اور گھروں میں رہیں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج ہونگے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں