عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف د یں تاکہ غربت کی ماری عوام کو سکھ کا سانس میسر آئے ، شفقت محمود اعوان ایڈووکیٹ

بدھ 2 ستمبر 2020 18:51

ں* جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) اب موجودہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کر ملک کو خوشحال بنانے کے لیے بہتر حکمت عملی اختیار کریں تاکہ غربت کی ماری عوام کو سکھ کا سانس میسر آئے ۔ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ تاجروں سے مشاورت کرکے ملک کی معیشت کو رواں رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہارسماجی رہنما شفقت محمود اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوںنے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جن کی بدولت معیشت رواں رہتی ہے۔ تاجروں کو ریلیف نہ دینا زیادتی ہوگی۔موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے لاک ڈائون کا خاتمہ اور معیشت ایک بار پھر پائوں پر کھڑی ہوجائے گی۔ وزیراعظم پاکستان کے لاک ڈائون کو دوسرے ممالک میں بھی بھر پور سراہا گیا۔ تاجر برادری موجودہ حالات میں حکومتی پالیسیوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ بہتر معاشی پالیسیوں سے ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو جاتا ہے۔ حکومت وقت کی ماہرانہ ٹیم تاجروں سے مشاورت کرکے ٹیکسز کی بہتری کے لیے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں