انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:45

ٖجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے عید کے روز فا ئرنگ کر کی12 مخالفین کو زخمی کر نے والے 3 ملزما ن کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں د ے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ میں ملزمان عبد الوحید او ر دیگر نے اپنی12 مخالفین کو عید کے روز فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان عبدالوحید اور اسکے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں پیش کرتے ہوئے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں