معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کا 95واںیوم پیدائش 28نومبر کو منایا جائیگا

جمعرات 23 نومبر 2023 21:08

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کا 95واںیوم پیدائش 28نومبر کو منایا جائے گا۔ راجہ گدھ جیسے شاہکار ناول کی مصنفہ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعد لاہور آ گئیں تھیں۔اردو ادب سے بے حد لگاؤ کے باعث انہوں نے اردو میں متعدد ناول لکھے جن میں‘راجہ گدھ’اور‘امر بیل’اس قدر مشہور ہوا کہ ان کا نام بہترین ناول نگاروں میں شامل کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

بانو قدسیہ اسٹیج شو اور ٹیلی ویژن کے لئے بھی پنجابی اور اردو زبان میں ڈرامہ اسکرپٹ لکھا کرتی تھیں، ان کے ڈراموں میں‘پیا نام کا دیا’،‘فٹ پاتھ کی گھاس،آدھی بات’اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی بہترین تحریروں اور اردو ادب میں بہترین کارکردگی پر 1983ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز اور 2010ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے 2012 میں کمال فن کا ایوراڈ بھی اپنے نام کیا۔ بانو قدسیہ شدید علالت کے باعث 4 فروری 2017ء کو وفات پاگئی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں