پولیو مہم کی نگرانی کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے‘ڈپٹی کمشنر جھنگ کی محکمہ صحتکے افسران کو ہدایت

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین کی آگاہی کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں‘مدثرریاض ملک

پیر 15 مئی 2017 15:09

پولیو مہم کی نگرانی کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے‘ڈپٹی کمشنر جھنگ کی محکمہ صحتکے افسران کو ہدایت
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا ہے کہ پولیو مہم کی نگرانی کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں کیونکہ انسداد پولیو ٹیموں کے کام کی سخت نگرانی کی جائیگی،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر تین روزہ خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔

اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، سی اوہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین کی آگاہی کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں اوراوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کے حوالہ سے اور مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ کو یقینی بنائیں اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز انسداد پولیو ٹیموں کا جائزہ بھی لینگے۔

انہوںنے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کیلئے بھرپور عوامی مہم چلانیکی بھی اشد ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو درکار مناسب سیکورٹی فراہم کرینگے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کے مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کے جاری کام کا معائنہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفت ادویات فراہمی کے شعبہ میں ادویات کے سٹاک میں اضا فہ اور ترسیل کے کام میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں