سانحہ احمد پور شرقیہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب

ہفتہ 1 جولائی 2017 00:40

جھنگ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء)سانحہ احمد پور شرقیہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر تما م شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، زخمیوں کی صحت یابی اورملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائیںبھی مانگی گئیں تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر علی حسنین،ریسکیو سیفٹی آفیسرآصغری پروین،کنٹرول روم انچارچ طاہر عباس،اکاو،ْنٹ افیسر ضیاء شاہد،اسٹیشن کواڈینیٹرمحمد امین،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارچ علی چنار عباس،میڈیا سیل انچارچ محمد زبیر کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیوافسران اورریسکیو اہلکاروںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں