ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت سمیت فیسکو افسران اوردیگر ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور بجلی چوروں سے ریکوریز پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے، بجلی چور قومی مجرم ہیں جو ملک کو نقصان اور اداروں کو کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ضلع کو بجلی چوری سے پاک بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس فیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔ انہوںنے بجلی چوری کے نادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کیلئے ریونیو افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیلئے فیسکو کو پولیس کی مکمل معاونت جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں