جھنگ میں بھکر روڈ پر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چودہ خواتین اور پانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے بائیس افراد ہلاک،آٹھ شدید زخمی۔اپ ڈیٹ

جمعرات 21 فروری 2008 21:37

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2008ء) جھنگ میں بھکرروڈ پر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے ،، جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔نمائندہ کے مطابق بھکر روڈ پر تیز رفتار بس سامنے سے آ نے والی ویگن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ پہنچایا گیا جہاں بائیس افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں چودہ خواتین ، پانچ بچے اور تین مرد شامل ہیں اور تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے ۔ ہستال ذرائع کے مطابق آٹھ شدید زخمیوں میں سے چار کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بدنصیب خاندان جھنگ سے مہرم سیال جارہا تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد حادثے کی وجہ ڈرائیوروں کی غفلت قرار دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں