جھنگ‘کار اور ٹریلر میں تصادم‘2 افراد جاں بحق ‘2شدید زخمی

بدھ 4 اپریل 2007 13:57

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04 اپریل 2007) جھنگ روڈ پر سدھار کے قریب کار اور ٹریلر کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کے روز علاقہ سدھار کے قریب ایک کار ٹریلر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بے قابو ہوکر اسی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار منیر احمد اور محمد سلیم جاں بحق جبکہ محمد امجد اور رمضان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں